Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر، این آئی اے کے مختلف مقامات پرچھاپے

سرینگر( وائس آف ایشیا ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی دارے این آئی نے آج وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کی ایک ٹیم نے بھارتی پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر اور بارہمولہ کے اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ تاہم فوری طورپر معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ این آئی اے نے یہ چھاپے کن مقدمات کے سلسلے میں مارے ہیں۔ادھر سرینگرمیں ڈل جھیل سے ایک بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح ڈل جھیل سے سرینگر کے نواحی علاقے الہی باغ کے رہائشی خورشید احمد کی لاش برآمدہوئی ہے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں