Voice of Asia News

سگریٹ نوشی ترک کرنے پر دل کے مریض مزید پانچ سال زندہ رہ سکتے ہیں، تحقیق

واشنگٹن( وائس آف ایشیا )ماہرین کی جانب سے ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی چھوڑ دینے سے دل کی بیماری میں مبتلا افراد کی زندگی میں پانچ سال کا اضافہ ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تحقیق یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی 2022 کی سائنسی کانگریس کے دوران پیش کی گئی۔محققین نے میٹنگ کے دوران ایک پریزنٹیشن میں کہا کہ یہ تحقیق ان فوائد سے قابلِ موازنہ ہے جو کم کثافت لیپو پروٹین (ایل ڈی ایل)کی ادویات لینے سے ان مریضوں کو حاصل ہوتے ہیں۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 45 سال یا اس سے زائد عمر کے بالغ افراد جو دل کا دورہ پڑنے، اسٹینٹ لگانے یا بائی پاس سرجری کروانے کے کم از کم چھ ماہ بعد بھی سگریٹ نوشی کر رہے ہوتے ہیں، اگر وہ یہ عادت ترک کردیں ان کی عمر میں 5 سال کا اضافہ ممکن ہے۔دریں اثنا محققین کے مطابق سگریٹ نوشی ترک کرنے کے ساتھ ساتھ جسم میں خراب کولیسٹرول (ایل ڈی ایل)کو کم کرنے کے لیے تیار کی گئی ادویات معہ اضافی اینٹی سوزش دوا لی جائیں تو مریض کے ایامِ زندگی کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں