Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف نعرے بازی پر 13 افراد گرفتار

سری نگر( وائس آف ایشیا ) مقبوضہ کشمیر کی جامعہ مسجد میں آزادیٔ کشمیر کے حق اور بھارت مخالف نعرے لگانے پر 13 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی جامعہ مسجد میں رمضان المبارک کے پہلے جمعے میں 20 ہزار نمازیوں نے نماز ادا کی۔ نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں نے زبردست نعرے بازی کی۔نوجوانوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے جب کہ بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔نام نہاد سیکولر اسٹیٹ کی حکمراں جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے نعرے بازی کرنے کے جرم میں آج 13 نوجوانوں کو ان کے گھروں سے گرفتار کرلیا۔گرفتاری کے بعد نوجوانوں کو والدین سے ملنے نہیں دیا گیا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ آج ہی ضلع اسلام آباد اور کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں