Voice of Asia News

اومیکرون کی مزید دو نئی ذیلی اقسام پھیلنے کا انکشاف،کچھ درجن افرادمتاثر

نیویارک( وائس آف ایشیا ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ماہرین اومیکرون کی مزید دو نئی اقسام کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، جن سے ابھی تک پوری دنیا میں کچھ درجن افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ومیکرون کی نئی قسم ایکس ای کو بھی برطانیہ اور بھارت سمیت کئی ممالک میں پھیلتے دیکھا گیا جب کہ اسرائیل سمیت دیگر ممالک میں بھی کورونا کی متعدد ذیلی اقسام سامنے آ چکی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ ماہرین اس بات کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں کہ اومیکرون کی مزید دو نئی قسمیں زیادہ مہلک تو نہیں ادارے کے مطابق اومیکرون کی دونوں نئی مشکوک اقسام میں اضافی تغیرات اور تبدیلیاں دیکھی گئیں، جس وجہ سے ان کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔فوری طور پر یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ دونوں نئی اقسام کتنی خطرناک ہیں اس وقت کورونا کی نصف درجن سے زائد بڑی اقسام جب کہ اومیکرون کی متعدد اقسام سامنے آ چکی ہیں۔ماضی میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ اومیکرون میں 53 میوٹیشنز دریافت ہوئیں، جو بہت زیادہ ہیں، اس سے قبل کورونا کی تمام اقسام میں 2 درجن میوٹیشنز تھیں۔اومیکرون کی ابتدائی تبدیل شدہ اقسام کو ماہرین نے BA.1 اور BA.2 کا نام دیا تھا، جس کے BA.1.1 اور BA.3 بھی سامنے آئی تھیں مگر اب آنے والی مزید دو نئی ذیلی اقسام کو ماہرین نے BA.4 اور BA.5 کا نام دیا ہے۔ان اقسام کے علاوہ اومیکرون کی نئی قسم ایکس ای کو بھی برطانیہ اور بھارت سمیت کئی ممالک میں پھیلتے دیکھا گیا جب کہ اسرائیل سمیت دیگر ممالک میں بھی کورونا کی متعدد ذیلی اقسام سامنے آ چکی ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں