Voice of Asia News

بھارتی فوج کشمیری عوام کو لبھانے کے لیے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے

سرینگر( وائس آف ایشیا ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے دبانے میں ناکامی کے بعد علاقے کے عوام کو لبھانے کے لیے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس سلسلے میں بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمانوں کے لیے افطار پارٹیوں کا اہتمام کر رہی ہے۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی تقریبات زیادہ تر دور دراز علاقوں میں منعقد کی جاتی ہیں جہاں لوگوں کو تقریب میں آنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور انہیں جدوجہدآزادی کی سرگرمیوں سے دور رہنے کے لیے خفیہ تنبیہ کی جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تقریبات میں فوج کی طرف سے لی گئی تصاویر کو بھارتی حکومت دنیا کو گمراہ کرنے کے لئے استعمال کررہی ہے کہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں