سرینگر( وائس آف ایشیا ) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جمعرات کو ضلع شوپیان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے سرچ آپریشن باڑی گام میں شروع کیا ۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری تھی۔

