Voice of Asia News

بات ریاست کی ہو تو دفاعی اداروں کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے: شاہد آفریدی

کراچی ( وائس آف ایشیا ) سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بات ریاست کی ہو تو سیاست سے بالاتر ہوکر دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’’ ریاست سیاست اور حکومت سے بہت اوپر ہوتی ہے ، جہاں بات ریاست پر آئے وہاں ہر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی ریاست اور اس کے دفاع پہ مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی آپ کے اپنے ہیں۔ ایل او سی سے کوسٹ لائنز تک ہر سپاہی ہر محافظ قابل احترام ہے، ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں‘‘۔     

image_pdfimage_print
شیئرکریں