Voice of Asia News

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات آئی ایس پی آر

اسلام آباد( وائس آف ایشیا)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات ،پیر کو ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی ، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی،اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے یورپی یونین ممالک کیساتھ مشترکہ مفادکے تحت کثیرالنوعیت تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں، دونوں جانب سے ہرشعبے میں تعاون کومزیدفروغ دینے کے عزم کااعادہ کیا گیا، رومانیہ کے سفیرنے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردارکوسراہا، انہوں نے ہرسطح پرسفارتی تعاون کومزیدبہتربنانے کیلئے اپناکرداراداکرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وائس آف ایشیا18اپریل2022 خبر نمبر49

image_pdfimage_print
شیئرکریں