شنگھائی(وائس آ ف ایشیا)چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ حکام کی جانب سے گزشتہ روز اولین اموات کی تصدیق کی گئی تھی جب کورونا وائرس کے ویریئنٹ اومیکرون سے متاثرہ تین معمر مریض انتقال کر گئے تھے۔آج بھی چین کے طبی حکام نے اطلاع دی ہے کہ شہر میں کورونا وائرس کے ویریئنٹ اومیکرون کے باعث ہلاکتوں کی تعداد اب دس ہو گئی ہے۔