Voice of Asia News

کورونا وائرس سے مزید چار افراد جاں بحق،75 مثبت کیسز ریکارڈ

اسلام آباد(وائس آ ف ایشیا)ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں واضح کمی آگئی ،چوبیس گھنٹوں میں چار افراد جاں بحق جبکہ 75مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں ،اس طرح مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ تین پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 486 ہوگئی۔این آئی ایچ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 757، سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 642، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 397، بلوچستان میں 35 ہزار 483، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 736، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 165 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 306 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار 862 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 278 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 93 ہزار 796 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 215 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں 13 ہزار 560، سندھ میں 8 ہزار 101، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 323، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں