Voice of Asia News

بحرین کی بندرگاہ مینا سلمان آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال

 
کراچی(وائس آ ف ایشیا)ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پی این ایس شمشیر کا دورہ بحرین دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کی جانب سے بحرین کا دورہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بحرین کی بندرگاہ مینا سلمان آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ کمانڈنگ آفیسر کی اعلی عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔پی این ایس شمشیر کے اس دورے کے متعلق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں