Voice of Asia News

کمبوڈیا نے غیر ویکسین شدہ مسافروں کے لیے قرنطینہ کی مدت کم کر کے 7 دن کر دی

نوم پنہ (وائس آ ف ایشیا) کمبوڈیا نے غیر ویکسین شدہ مسافروں کے لیے قرنطینہ کی مدت کم کر کے 7 دن کر دی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کمبوڈیا کے وزیر صحت مام بونہنگ نے بیان میں کہا کہ انہوں نے غیر ویکسین شدہ افراد کے لیے قرنطینہ کی مدت 14 دن سے کم کر کے 7 دن کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ زمینی سرحدوں سے کمبوڈیا میں داخل ہونے والے مسافروں کو ایک قرنطینہ مرکز میں داخل ہونے سے قبل اور دوسرا ساتویں دن اپنا قرنطینہ ختم کرنے کے بعد ریپڈ ٹیسٹ کرانا ہو گا جبکہ ہوائی جہاز کے ذریعے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کو قرنطینہ کو ختم کرنے کے لیے ساتویں دن ریپڈ ٹیسٹ کرانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں