Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر‘نریندر مودی کے دورے سے قبل 5کشمیری نوجوان گرفتار

جموں(وائس آ ف ایشیا) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورہ سے قبل ضلع کٹھوعہ سے پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے خفیہ ایجنسیوں کے ہمراہ ضلع کٹھوعہ کے علاقے مرہین میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاعات پر علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔گرفتار کئے گئے نوجوانوں سے راجباغ پولیس اسٹیشن میں تفتیش جاری ہے اور ان کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔بھارتی وزیر اعظم 24 اپریل کو ضلع سانبہ کے علاقے پالی گائوں کا دورہ کر رہے ہیں اور دورے سے قبل علاقے کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں