Voice of Asia News

بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 2اور کشمیری نوجوان شہید

سرینگر (وائس آ ف ایشیا) بھارت کےغیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں مزید2ا کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے پارسوانی میں تلاشی اور محاصرے کی ایک پر تشدد کارروائی میں شہید کیا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں سحری کے وقت ایک جھڑپ میں 5 بھارتی فوجی اور ایک شہری زخمی ہو گیا تھا ۔آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں