Voice of Asia News

ہندوستان کے جبر کے آگے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں،وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد(وائس آ ف ایشیا)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی جتنی خلاف ورزی ہندوستان کر رہا اسکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے لیکن باوجود ان سب کے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے حریت کانفرنس کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ زمین کے ٹکرے کامسئلہ نہیں ہے، قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیری جغرافیائی طور پر پاکستان کا حصہ ہے اور کشمیر کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہندوستان آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے لیے کشمیر میں ہندوؤں کی آباد کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا قیام دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے ہوا تھا لیکن مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کا مظالم اقوام متحدہ کے لیے شرم کی بات ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں