Voice of Asia News

پی این ایس شمشیر کا کامیاب انسداد منشیات آپریشن

کراچی(وائس آ ف ایشیا)پی این ایس شمشیر کا کامیاب انسداد منشیات آپریشن کے دوران حشیش ضبط کی گئی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کی جانب سے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کیا گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس شمشیر کے کامیاب آپریشن کے دوران ایک ہزار کلوگرام حشیش ضبط کی گئی ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 90 ملین روپے ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں