Voice of Asia News

میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا 79 واں یوم پیدائش’’کل‘‘ منایا جائیگا

گجرات (وائس آ ف ایشیا) پاک فوج کے ہیرو میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا 79 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبہ کیساتھ منایا جائیگا مختلف شہروں میں شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے میجر شبیر شریف شہید 28اپریل 1943ء کو ضلع گجرات کے علاقے کنجاہ میں پیدا ہوئے انہوں نے لاہور کے سینٹ انتھونی سکول اور گورنمنٹ کالج جیسے اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور دشمن کیخلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا انہیں بہادری کے صلہ میں پاک فوج کا سب سے بڑا اعزاز نشان حیدر دیا گیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں