Voice of Asia News

جنوبی کوریا میں 24 گھنٹوں کےد وران کورونا کے57ہزار سے زائد نئے کیسز،122اموات

سیئول (وائس آ ف ایشیا) جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھٹنوں کےد وران کورونا وائرس کے 57ہزار464کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد17,144,065ہو گئی ہے۔چینی خبر رساں ادارے نےجنوبی کوریا کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ 24 گھنٹوں کےد وران ملک بھرمیں122اموات ہوئیں جس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 22ہزار588تک پہنچ گئی ہے۔متاثرہ افراد جو ہسپتالوں میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں کی تعداد552ہے۔ وزارت کے مطابق ملک بھرمیں ا ب تک44,541,878افراد کوویکسین کی 2خوراکیں دی گئی ہیں جبکہ بوسٹر شاٹ لگوانے والوں کی تعداد33,092,096 ہو گئی ہے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں