Voice of Asia News

ملائیشیا ، کورونا وائرس سے متاثرہ 3ہزار نئے کیس رپورٹ

کوالالمپور (وائس آ ف ایشیا) ملائیشیا کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا وائرس سے متاثرہ3ہزار 471نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد4,440,383ہوگئی ہے۔چینی خبر رساں ادارے نے ملائیشیا کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے ملک بھر میں وائرس ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد35,526ہو گئی ہے جبکہ وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4,346,421ہو گئی ہے اور 58,436کیسزفعال ہیں۔رپورٹ کےمطابق ملائیشیا میں گزشتہ روز کے دوران کورونا ویکسین کی34,833 خوراکیں دی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ اب تک 85 فیصد آبادی کو کم از کم ویکسین کی ایک خوراک جبکہ 81.6 فیصدکو ویکسین کی دونوں خوارکیں دی گئیں ہیں اور49.1 فیصد نے بوسٹر خوراک لگائی گئی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں