Voice of Asia News

کوہلی کو کچھ عرصہ کرکٹ سے دور رہنا چاہیے، روی شاستری کا مشورہ

نئی دہلی (وائس آ ف ایشیا) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور کمنٹیٹر روی شاستری نے سابق کپتان ویرات کوہلی کو ایک بار پھر مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کچھ عرصے کے لیے آرام کرنا چاہیے مسلسل کھیل کے باعث انکی پرفارمنس میں تسلسل نہیں آرہا۔ مقامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ویرات کوہلی کے لیے اس وقت کرکٹ سے تھوڑے دنوں کے لیے دور رہنا اچھا فیصلہ ہوسکتا ہے، انہوں نے مسلسل کئی سالوں تک تمام فارمیٹ میں کھیلا ہے جس کے باعث وہ اپنی فارم بحال کرنے میں ناکام ہورہے ہیں۔شاستری نے کہا کہ میں کوہلی کی بات نہیں کررہا تاہم ان کے علاوہ اگر کوئی بھی کھلاڑی 14 سے 15 سال بھارت کیلئے کھیلنا چاہتا ہے تو اُسے چاہیے کہ کرکٹ بورڈ یا اپنی فرنچائز سے محدود ٹائم تک ایونٹ کے لیے دستیاب رہنے کی بات کرے تاکہ وہ انٹرنیشنل کیرئیر پر فوکس کرسکے۔انہوں نے کہا کہ کوہلی دنیا کے منجھے ہوئے کرکٹر ہیں انہیں چاہیے کہ وہ جائیں اور دوبارہ سے اپنی اننگز کا آغاز کریں، کوہلی کہ پاس اب بھی 5 سے 6 سال کی کرکٹ باقی ہے۔ واضح رہے کہ 2019ء میں بنگلہ دیش کے خلاف ویرات کوہلی نے سنچری سکور کی تھی جس کے بعد سے وہ کیرئیر کی بدترین فارم میں ہیں۔ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھی 9 میچوں میں محض 128 رنز سکور کرسکے ہیں جبکہ 2 بار گولڈن ڈک کا شکار ہوئے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں