Voice of Asia News

’’آنکھوں سے بولتا ہوں دربارِ مصطفٰی ؐ پر‘‘ بابر اعظم نے سیلفی شیئر کردی

مدینہ منورہ (وائس آ ف ایشیا) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر مسجد نبوی سے اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’چُپ کھڑا ہوا ہوں دربارِ مصطفٰی ؐ پر، آنکھوں سے بولتا ہوں دربارِ مصطفٰی ؐ پر‘‘۔اس پوسٹ کو صرف چند گھنٹوں میں 2 لاکھ سے زیادہ لائکس ملے جب کہ سیکڑوں مداحوں کی جانب سے کپتان کو ماہِ صیام میں مدینہ منورہ کی زیارت نصیب ہونے پر مبارکبادیں بھی دی جارہی ہیں۔ادھر ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں احمد شہزاد نے کہا ہے کہ خوش نصیبی کہ روزہ رسول پر حاضری کی سعادت ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ مدینہ شریف میں رہنے جیسا احساس اس ساری دنیا میں اور کوئی نہیں ہے۔انہوں نے وطن عزیز کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ پاکستان کو خوشحالی عطا کرے اور مستحکم بنائے۔احمد شہزاد نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ’ آپ سب کے لئے ڈھیروں دعائیں‘۔ خیال رہے حالیہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔

 

image_pdfimage_print
شیئرکریں