Voice of Asia News

ہمارے پاس بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں لیکن انہیں مواقع میسر نہیں؛ شبنم مجید

لاہور(وائس آ ف ایشیا) نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں لیکن انہیں مواقع میسر نہیں جس کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج شوبز میں پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیاں آرہے ہیں جو خوش آئند ہے۔میں نے موسیقی کی ترویج اور نئے آنے والوں کو مواقع دینے کیلئے اپنی میوزک اکیڈمی بنائی ہے۔ اکیڈمی میں موسیقی سیکھنے کے شوقین مستحق بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ میری اکیڈمی سے آنے والے وقتوں میں نامور گائیک پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ نئے فنکاروں کو مواقع دے اور اس کے لئے سکالر شپ رکھی جائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں