Voice of Asia News

فلم ’’پردے میں رہنے دو‘‘ عید پر ریلیز ہوگی

لاہور(وائس آ ف ایشیا)جیو فلمز کے تعاون سے شوکیس فلمز کی پیش کش ’’پردے میں رہنے دو‘‘ میٹھی عید پر سنیما ہالز کی زینت بنے گی۔فلم کے ڈائریکٹر اور کاسٹ کا کہنا ہے کہ سنجیدہ موضوع کے بارے میں آگاہی دینے کی ایک کوشش کی ہے۔فلم ’’پردے میں رہنے دو‘‘ میں اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار علی رحمان مرکزی کرداروں میں سامنے آئیں گے۔ جاوید شیخ، منزہ عارف، محمد حسن رضا، نورالحسن، سعدیہ فیصل، سونیا نذیر، سیف حسن اور یاسر حسین بطور مہمان اداکار نظر آئیں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں