Voice of Asia News

عالیہ بھٹ کہلانے پر خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر

لاہور (وائس آ ف ایشیا) فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں کی سپر اسٹار ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ سے شکل ملتی ہے، مجھے پاکستانی عالیہ بھٹ کہا جاتا ہے تو بے حد خوشی ہوتی ہے۔ڈمپل اسٹار اور نئی فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کی ہیروئن ہانیہ عامر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ عالیہ بھٹ بہت بڑی اسٹار ہیں، مجھے ا ن سے ملائے جانے پر خوشی ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، صبا قمر اور نیلم منیر کی عزت کرتی ہوں، ان کی فلمیں بھی عید پر ریلیز ہو رہی ہیں۔ہانیہ عامر نے بتایا کہ انہیں موسیقی کا پ جنون ہے، صرف انگلش گانے سنتی ہیں، ا ْن کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ڈراموں سے زیادہ ڈراموں کے او ایس ٹی سپر ہٹ ہوجاتے ہیں۔انہوں نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ جیو فلمز اور شوکیس فلمز کی تخلیق فلم ’پردے میں رہنے دو‘ میں نازو کا شوخ و چنچل کردار ادا کیا ہے، فلم کے ہیرو علی رحمٰن سے اچھی دوستی ہے، ہم دونوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ہانیہ عامر نے کہا کہ فلم کی پروموشن نت نئے انداز سے کر رہے ہیں، ہدایت کار وجاہت رؤف نے ہنستے مسکراتے ایک عمدہ فلم بنائی ہے۔ا ْن کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم کے ساتھ ڈرامے میں کام کیا، اس ڈرامے کا شاندار رسپانس ملا ہے، فلم میں کام کرکے انجوائے کرتی ہوں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں