لاہور (وائس آ ف ایشیا) اداکار ہمایوں سعیدنے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے ہمیشہ پیار اور امن کے پیغام کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری ایک پوسٹ میں کہاکہ وہ مولاناطارق جمیل کے لئے ہمیشہ دعا گو رہتے ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ لوگوں کو ایک دوسرے سے بعض رکھنے کی بجائے پیار کرنے اور امن پھیلانے کی ترغیب دی ہے۔

