Voice of Asia News

پولینڈ کے سفیر کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(وائس آ ف ایشیا)پولینڈ کے سفیر کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پولینڈ کے پاکستان میں سفیر میکیج پسارسکی کی جانب سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا گیا ہے جس دوران انہوں نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ اس موقع پر پولش سفیر نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں