Voice of Asia News

انگلش کاؤنٹی میں پاک بھارت جوڑی کی شراکت توجہ کا مرکز

لاہور(وائس آ ف ایشیا )انگش کاؤنٹی میں پاک بھارت جوڑی کی شراکت توجہ کا مرکز بن گئی۔محمد رضوان اور چتیشور پجارا کی ایک ساتھ کھیلتے ہوئے تصاویر وائرل ہوگئیں۔ دونوں کرکٹرز سسیکس کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ڈرہم کے خلاف میچ کے دوسرے روز آخری سیشن میں محمد رضوان نے سنچری میکر بھارتی بلے باز چتیشور پجارا کو جوائن کیا تو اس دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اس تصویر پر پاکستان اور بھارت کے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ کھیل ختم ہونے تک چتیشور پجارا 128 جبکہ محمد رضوان 5 پر ناٹ آؤٹ تھے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں