ممبئی (وائس آ ف ایشیا)بالی ووڈ کے ماضی کے سپر سٹار اداکار دھرمیندر نے کہا ہے کہ اب وہ تنہا رہ گئے ہیں اور ماضی کی یادوں کے ساتھ زندہ ہیں۔فلم ڈائریکٹر انیل شرما نے ایک تصویر دھرمیندر کو ٹیگ کی تھی۔ جس پر دھرم جی نے تحریر کیا، کہاں گئے وہ دن، انیل میں ان لمحات کو زور سے کھلکھلا کر بہت زیادہ مس کرتا ہوں، تنہا رہ گیا ہوں، دلوں کو چھولینے والی یادوں کے ساتھ زندہ ہوں۔یہ تصویر یش چوپڑا کی فلم آدمی اور انسان کی شوٹنگ کے موقع کی بتائی جاتی ہے۔