لاہور (وائس آ ف ایشیا) اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ ہر نیا دن نئی امید اور نئی انرجی لے کر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کبھی بھی امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے اور ہمیشہ اچھے کی امید رکھیں اور اچھا سوچیں۔انہوں نے کہا کہ یہ امید ہی ہے جو ہمیں جینے کاحوصلہ فراہم کرتی ہے اور جب ہم ناامید ہو جاتے ہیں تو زندگی بے رنگ اور پھیکی ہو جاتی ہے۔