Voice of Asia News

پاکستان جونیئر لیگ یکم سے 15اکتوبر تک لاہور میں ہوگی

 

لاہور(وائس آ ف ایشیا ) نوعمر کرکٹرز کو بھی لیگ کی چکا چوند میں الجھا دیا گیا جب کہ پاکستان جونیئر لیگ یکم سے 15اکتوبر تک لاہور میں ہوگی۔رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کیلیے بعد اپنے پلانز میں پی ایس ایل کی طرز پر جونیئر لیگ کرانے کا عزم ظاہر کیا تھا، اس کا مقصد انھوں نے ملکی اور غیر ملکی نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا بتایا گیا،البتہ بعض پی ایس ایل فرنچائزز اس سے ناخوش ہیں جبکہ ماہرین کو بھی خدشہ ہے کہ لیگ سے نوعمر کرکٹرز کی تکنیک اور کھیل متاثر ہو سکتا ہے، ٹورنامنٹ کیلیے اسپانسرز اور پارٹنرز سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔پی سی بی کے مطابق ایونٹ میں بھرپور دلچسپی ظاہرکی گئی ہے جس کے بعد پاکستان جونیئر لیگ کی تفصیلات کا اعلان کردیا گیا، 6 شہروں سے منسوب فرنچائز ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ یکم سے 15 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے، مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے۔لیگ کے لیے ملکی اور غیرملکی انڈر 19 کھلاڑیوں کا انتخاب پی ایس ایل کی طرز پر ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا، ہر ڈریسنگ روم میں ایک شہرہ آفاق کرکٹر بحیثیت مینٹور یا کوچ موجود ہوگا، ہر غیرملکی کھلاڑی کو اپنے والدین میں سے کسی ایک کو ساتھ لانے کی اجازت ہوگی، اس صورت میں اخراجات ٹورنامنٹ کے منتظمین یا اس کھلاڑی کی فرنچائز برداشت کرے گی۔پاکستان جونیئر لیگ حال ہی میں لانچ کیے گئے پی سی بی پاتھ وے کرکٹ پروگرام کا حصہ ہے، جس کے تحت بورڈ اور اس کے دو شراکت دار کمپنیر نے 100 باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ اور غیرملکی کوچز سے تربیت کے علاوہ 30 ہزار روپے ماہوار وظیفہ کا اعلان بھی کررکھا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ جونیئر لیگ کے اپکسپریشن آف انٹریسٹ میں حوصلہ افزا درعمل ملنے پر ہمیں بہت خوشی ہے،اس سے ہماریاعتماد میں اضافہ اور عزائم مزید پختہ ہوئے ہیں، پاکستان میں کرکٹ کی ایک بڑی اور مضبوط کمرشل مارکیٹ موجود ہے جہاں ہمارے پارٹنرز بخوشی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کامیاب انعقاد اور پی سی بی کے تشخص میں بہتری آنے کے بعد ممکنہ اسپانسرز نے شہروں سے منسوب پاکستان جونیئر لیگ میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ اسپانسرز اور کمرشل پارٹنرز اس کھیل اور ادارے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اس پس منظر میں ہم فرنچائز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرنے والوں کے مشکور ہیں۔ اگلے مرحلے میں اب عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد لائیو اسٹریمنگ رائٹس کے لیے ٹینڈرز جاری کریں گے۔یاد رہے کہ ویمنز پی ایس ایل کا منصوبہ بھی پی سی بی کے زیر غور ہے،اس سے قبل خواتین کرکٹرز کا پول بڑا کرنے کیلیے ملک گیر ٹرائلز کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں