Voice of Asia News

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح0.1فیصد ہوگئی

پشاور (وائس آ ف ایشیا) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح0.1فیصد ہوگئی۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ4مثبت کیسز کی شرح مالاکنڈمیں ریکارڈکی گئی۔پشاور1،مالاکنڈ میں 4 بنوں میں 2جبکہ نوشہرہ،چارسدہ خیبر،مہمند،مردان،صوابی،چترال اپر،چترال لوئیرسوات شانگلہ،دیر لوئیر،دیراپر،بونیر،ایبٹ آباد،باجوڑ،تورغر،ہریپور،مانسہرہ،کولائی پالس،بٹگرام،کوہستان لوئیر،کوہستان اپر،کرم،کوہاٹ،ہنگو،کرک،اورکزئی،شمالی وزیرستان،لکی مروت،ڈی آئی خان،ٹانک،جنوبی وزیرستان میں زیروشرح ریکارڈ کی گئی۔خیبر پختونخوا میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران5,554نئے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ پی سی آر ٹیسٹ کی تعداد3,584رہی، اسی طرح 24گھنٹوں میں ریپڈ انٹی جین ٹیسٹ کی تعداد 1,970رہی،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کوئی موت واقع نہیں ہو ئی اورخیبرپختونخوا میں ایکٹیو کیسز کی تعداد378ہوگئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد7ہوگئی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں