Voice of Asia News

بھارت میں کورونا سے 47 لاکھ اموات ہوئیں، عالمی ادارہ صحت

نیویارک(وائس آ ف ایشیا)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے 47 لاکھ اموات ہوئیں۔عالمی ادارے کے مطابق اموات کے اصل اعداد و شمار بھارتی حکومت کے بتائے ہوئے اعداد و شمار سے 10 گنا زائد ہیں۔تاہم بھارتی حکومت نے کووِڈ 19 سے اموات پر دیے گئے ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار مسترد کردیے۔ بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کووِڈ 19 سے پونے پانچ لاکھ اموات ہوئیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں