Voice of Asia News

جیسیکا پیگولااور انس جبیر میڈرڈ اوپن ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں

میڈرڈ (وائس آ ف ایشیا) جیسیکا پیگولا نے جل تائخمن اور انس جبیر نے کترینا الیگزینڈروا کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں امریکا کی جیسیکا پیگولا نے سوئٹزرلینڈ کی جل تائخمن کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں تیونس کی انس جبیر نے روس کی کترینا الیگزینڈروا کے خلاف 2-6 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ حاصل کی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں