Voice of Asia News

پیٹ کمنز کو پاکستانی بار بی کیو کی یاد ستانے لگی

لاہور (وائس آ ف ایشیا) آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کو پاکستان کے بار بی کیو کی یاد ستانے لگی، دورہ پاکستان میں آسٹریلوی کرکٹرز باربی کیو پارٹی سے خوب لطف اندوز ہوئے تھے۔ آسٹریلیا نے مارچ میں تین ٹیسٹ میچز کے لئے پاکستان کا دورہ کیا ٹیسٹ سیریز کے دوران مہمان کھلاڑیوں کے لئے باربی کیو پارٹی کا اہتمام کیا جاتا رہا ، مہمان کھلاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر بھی باربی کیو کی سہولت دستیاب تھی۔پیٹ کمنز ان دنوں بھارتی لیگ کھیلنے کے لیے انڈیا میں موجود ہیں۔ پیٹ کمنز نے سوشل میڈیا پر صارفین سے ممبئی میں اچھی ڈش کے حوالے سے مشورہ مانگا۔ ایک صارف نے انہیں پاکستان آکر لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیا ، پیٹ کمنز نے جواب میں پاکستان میں کھائے گئے باربی کیو کی تعریف کی اور کہا کہ دورہ پاکستان میں ٹیم کے ساتھ بار بی کیو کیا جو بہت اچھا تھا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں