Voice of Asia News

سلمان خان کی عید پارٹی میں نیلی ساڑی میں پہنچی علیزہ

ممبئی(وائس آ ف ایشیا) سلمان خان نے عید کے موقع پر بہن ارپیتا خان کے گھر پر رکھی عید پارٹی کو ہوسٹ کیا- اس پارٹی میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستاروں نے شرکت کی-بالی ووڈ کی اس محفل میں جہاں کئی بڑے ستارے پہنچے تو وہیں سلمان خان کے خاندان کی ایک نوجوان رکن نے سبھی کی توجہ اپنی طرف کھنچی-سلمان خان کی بھانجی علیزہ اگنی ہوتری بھی عید پارٹی میں پہنچی- جنہوں نے اپنے اسٹائل سے ہر کسی کو متاثر کیا-نیلی ساڑی میں لپٹی علیزہ بے حد اسٹننگ نظر آرہی تھی، سوشل میڈیا پر بھی اس دوران کی تصویریں وائرل ہورہی ہے-انسٹاگرام پر شیئر عید پارٹی کی تصویروں میں سلمان خان کی بھانجی علیزہ اگنی ہوتری بلو کلر کی شیفان ساڑی میں بے حد خوبصورت اور گلیمرس نظر آرہی ہے-کھلے بالوں اور کم سے کم میک اپ میں علیزہ کا انداز ہر کسی کو متوجہ کررہا تھا-عید پارٹی میں چھا جانے والی علیزہ حال ہی میں ایک جیولری برانڈ کے لیے اشتہار کرتی نظر آئی تھی- بریسلیٹ، نیکلیس اور رنگس پہن کر انہوں نے اس برانڈ کے لیے ماڈلنگ کی تھی-بتادیں کہ سلمان کی بہن الویرا اگنی ہوتری اور اتل اگنی ہوتری، علیزہ اگنی ہوتری کے والدین ہے- خبر ہے کہ علیزہ جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کیلیے تیار ہے-گزشتہ روز سلمان خان کے گھر پر عید پارٹی میں ستاروں کا ہجوم تھا۔ سلمان کی عید پارٹی میں بالی ووڈ کی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔ سلمان کی پارٹی میں جیکولین، کرشمہ کپور اور شہناز گل جیسے ستارے نظر آئے۔اس دوران کنگنا رناوت بھی سلمان کی عید پارٹی میں پہنچ گئیں جس کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ کنگنا کو سلمان کی پارٹی میں دیکھ کر جہاں کچھ مداح حیران بھی ہوئے وہیں کچھ نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر تیزی سے پسند اور شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس وائرل ویڈیو کو ووپلا کے آفیشل انسٹا پیج سے شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں آپ کنگنا کو آف وائٹ اور سنہری رنگ کے شرارا سوٹ میں نظر آئی-

image_pdfimage_print
شیئرکریں