Voice of Asia News

گلابی رنگ کی بکنی پہنے شریا نے اپنی تصویروں کو انسٹاگرام پر کیاشیئر

گوا(وائس آ ف ایشیا)بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ملیالم، کنڑ، تامل، تیلگو فلموں میں کام کرچکی اداکارہ شریا سرن اس گرمی کے موسم میں گوا پہنچی-آر آر آر کی اداکارہ اور درشیم فلم میں اجے دیوگن کی اہلیہ کا رول کرنے والی شریا سرن گوا کے ساحل سمندر پر پنک بکنی میں انجوائے کرتی نظر آئی- گلابی رنگ کی بکنی پہنے شریا نے اپنی تصویروں کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے-سال 2001 میں تیلگو فلم اشٹم سے کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ شریا سرن اپنی بیٹی رادھا کے ساتھ گوا میں ویکیشن انجوائے کررہی ہے- پنک بکنی میں شریا اپنی بیٹی کو پیٹ پر بیٹھا کر مستی کرتی دیکھی-فلم شیواجی: دی باس، آواراپن او درشیم جیسی سپر ہٹ فلموں میں شریا کام کرچکی ہے-ساؤتھ کے سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم شیوا جی دی باس سے پہچان بنانے والی شریا سرن نے اپنی اگلی کنڑ فلم قرضہ سپر اسٹار اپیندر اور سدیپ کے ساتھ نظر آنے والی ہے- ورک فرنٹ کی بات کریں تو شریا بالی ووڈ کے سنگھم اجے دیوگن کے ساتھ فلم درشیم 2 میں بھی نظر آئیں گی- فلم کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے-سال 2003 میں ریلیز ہوئی فلم میری میری قسم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی شریا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہے، انکے انسٹاگرام پر 3.2 ملین فالوورز ہیں۔شریا سرن کی پیدائش 11 ستمبر 1982 کو اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں ہوئی تھی- شریا کے والد پشپیدر سرن، بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹڈ میں کام کرتے تھے اور انکی والدہ نیرجا سرن دہلی پبلک اسکول میں کیمیکل سائنس کی ٹیچر تھیں، وہی سے شریا طالب علم رہ چکی ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں