Voice of Asia News

صبا قمر نے اپنے آئیڈیل لائف پارٹنر کی خوبیاں بتا دیں

لاہور (وائس آ ف ایشیا)اداکارہ صبا قمر نے اپنے آئیڈیل جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں بتا دیا۔ایک ٹی وی پروگرام میں صبا قمر سے پوچھا گیا کہ وہ فلموں کے علاوہ اور کیا کرنا چاہیں گی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ شادی۔صبا قمر نے کہا کہ جب بھی انہیں کوئی اچھا آدمی ملے گا تو وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔اپنے مثالی جیون ساتھی کی خوبیوں کا ذکر کرتے صبا قمر نے کہا کہ اسے ہمدرد ہونا چاہیے، کوئی ایسا شخص جو میری عزت کرے اور مجھ سے محبت کرے اور مجموعی طور پر ایک اچھا انسان ہو۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں