Voice of Asia News

یوکرین کے محاصرہ شدہ شہر ماریوپول سے مزید 50 شہریوں کا انخلا

کیف(وائس آ ف ایشیا) یوکرین کی نائب وزیر اعظم ایرینا ویریشچک نے کہا ہے کہ یوکرین نے ماریوپول شہر کے ازووسٹال سٹیل پلانٹ سے مزید 50 شہریوں کو نکال لیا ہے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب وزیر اعظم نے فیس بک پراپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ انخلا کا عمل انتہائی سست تھا تاہم ازووسٹال سے مزید 50 خواتین، بچوں اور معمر افراد کو نکال لیا گیا۔ واضح رہے اس سے قبل یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے ماریوپول سے تقریباً 500 شہریوں کے انخلا کی تصدیق کی تھی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں