Voice of Asia News

عراق میں ہیمریجک بخار کے 40 کیسز، 8 اموات

بغداد (وائس آ ف ایشیا) عراقی وزارت صحت نے ملک میں وائرل ہیمریجک فیور کے نئے 40کیسز اور 8اموات کی تصدیق کی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت کے ترجمان سیف البدر نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں وائرل ہیمریجک فیور (VHF) کے تقریباً 40 کیسز رجسٹر کیے گئے، جن میں سے 8کی موت ہو چکی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ عراق کے جنوبی صوبے ذی قار میں 23 کیسز اور 5 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ تازہ ترین ہلاکت کی تصدیق شمالی صوبے کرکوک میں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ سی ایچ ایف VHF کا پہلا کیس گزشتہ ماہ ذی قار میں رپورٹ ہوا اور بعد میں کئی صوبوں میں کیسز سامنے آئے۔ وائرل ہیمریجک فیور کئی مختلف وائرسوں کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کا ایک گروپ ہیجو جسم کے متعدد اعضاء کے نظام کو متاثر کرتا ہے اور اس کے ساتھ بخار اور خون بہہ سکتا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں