Voice of Asia News

تیونس کا جانسن اینڈ جانسن کووڈ۔ 19 ویکسین کا استعمال بند کرنے کا اعلان

تیونس(وائس آ ف ایشیا) تیونس نے جانسن اینڈ جانسن کووڈ۔ 19 ویکسین کا استعمال بند کرنے کا اعلان کردیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے سرکاری خبر رساں ادارے نے کووڈ۔19 کے خلاف کام کرنے والی سائنسی کمیٹی کے ایک رکن ڈیڈ ڈیگفوس کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ ملک میں جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے استعمال سے گریز کریں گیکیونکہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے خون کے جمنے سمیت تشویشناک پیچیدگیوں کی وجہ سے اس ویکسین کے استعمال کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جانسن اینڈ جانسن کے استعمال کو محدود کرنے کی ایف ڈی اے کی سفارش ایک حالیہ تحقیق کے نتائج پر مبنی تھی جس میں یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اس ویکسین نے دنیا کے متعدد ممالک میں کچھ لوگوں میں خون کے جمنے کی وجہ بنی ہے تاہم تیونس میں جانسن اینڈ جانسن کے استعمال سے ایسا کوئی کیس ریکارڈ نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ اب تک ملک بھر میں جانسن کی 1.3 ملین خوراکیں استعمال کی جا چکی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا میں 27 فروری 2021 کو جانسن ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں