Voice of Asia News

روس سے تیل کی درآمد پر پابندیاں قبول نہیں ، ہنگری

بڈاپسٹ (وائس آ ف ایشیا) یورپی ملک ہنگری کے قوم پرست وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ روسی تیل پر یورپی یونین کی طرف سے تجویز کردہ نئی پابندیاں ہنگری کی معیشت پر ’ایٹم بم‘ گرانے کے مترادف ہوں گی اور انہیں قبول نہیں کیا جائے گا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے سرکاری ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کے خلاف نئی پابندیوں کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ ان مجوزہ پابندیوں میں روسی تیل کی برآمدات پر پابندی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنگری حکومت ملکی مفادات کے لیے یورپی یونین کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ہنگری کے مطابق توانائی کے موجودہ انفراسٹرکچر کے تناظر میں روسی تیل پر پابندی کے سنگین نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں