Voice of Asia News

اے آر رحمان کی بیٹی کے ولیمے کی ویڈیو وائرل

ممبئی(وائس آ ف ایشیا)بالی ووڈ کے آسکر یافتہ گلوکار اے آر رحمان نے اپنی بیٹی خدیجہ رحمان کے ولیمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔اے آر رحمان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ولیمے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نوبیاہتا جوڑے ایک ساتھ پیارے لگ رہے ہیں۔ویڈیو میں خدیجہ رحمان کو میرون رنگ کے سادہ اور خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُن کے شوہر نے نیلے رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔جوڑے نے اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ تصویر کھنچوائی۔ اس کے علاوہ، ویڈیو کے آخر میں، ان کے استقبالیہ میں ایک خاص کلاسیکل پرفارمنس بھی دکھائی گئی ہے۔اے آر رحمان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’خدیجہ اور ریاض کا ولیمہ۔‘واضح رہے کہ دو روز قبل خدیجہ رحمان اپنے منگیتر آڈیو انجینیئر ریاض الدین کے ساتھ رشتہ? ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خدیجہ رحمان اور آڈیو انجینیئر ریاض الدین کے نکاح کی تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں خدیجہ رحمان اور ریاض الدین کی منگنی ہوئی تھی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں