Voice of Asia News

کمل حسن کے ساتھ ملاقات، کپل شرما کا خواب پورا ہو گیا

ممبئی(وائس آ ف ایشیا)بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما کا کہنا ہے کہ کمل حسن سے ملاقات کر کے ان کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کا ایک دیرینہ خواب پورا ہوگیا، وہ کمل ہاسن سے ملے اور اُن کے ساتھ تصویر بھی بنوائی اس دوران کپل شرما کی خوشی قابلِ دید تھی۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ کپل شرما شو میں پہلی بار کمل حسن بطور خاص مہمان شریک ہوئے، یوں معروف کامیڈین کپل کا خواب پایہ تکمیل کو پہنچا۔اس موقع پر کمل ہاس کے ساتھ کپل شرما نے سیلفی لی، اُسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ یہ وہ لمحہ ہے’جب میرا خواب پورا ہوا‘۔انسٹاگرام اسٹوری پر شو کے سیٹ پر کمل ہاسن کے ساتھ لی گئی تصویر کے ساتھ کپل شرما نے جذبات سے بھری ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔کپل شرما کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ کمل ہاسن کے ساتھ انتہائی خوبصورت وقت گزارا۔انہوں نے کمل حسن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کیا زبردست اداکار، کیا ہی خوبصورت اور عظیم انسان ہیں، ہمارے شو کو عزت بخشنے کے لیے آپ کا شکریہ، سر۔کپل شرما نے لیجنڈ اداکار کو اُن کی 3 جون کو ریلیز ہونے والی فلم وکرم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ ان تصاویر میں کمل حسن کے ساتھ ارچنا پورن سنگھ، کرشنا ابھیشیک اور کیکو شاردا بھی نظر آرہے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں