Voice of Asia News

حساس موضوعات پر کام کرنا کافی مشکل ہے:جاوید شیخ

کراچی (وائس آ ف ایشیا)سینئر اداکار وہدایتکار جاوید شیخ نے کہاکہ حساس موضوعات پر کام کرنا کافی مشکل کام ہوتاہے،بہت کم لوگ ہیں جو ایسے موضوعات پر مبنی ڈرامے یا فلمیں بناتے ہیں، بچوں کے ساتھ زیادتی اور پھر قتل یہ ایک ایسا گھناؤناعمل ہے جس پر حکومتی سطح پر کام ہوناچاہئے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک انٹر ویو میں کیا۔ان کاکہنا تھا کہ اس موضوع پر فلم ”پکار” بنائی گئی ہے خود اس فلم کا حصہ ہوں جس میں والدین کو آگاہی دی گئی ہے کہ آنے والے دور کے حساب سے اولاد کی پرورش مزید بہتر کیسے کی جائے،ایسے واقعات روکنے کے لئے ہر طرح کی کوشش کروں گا کہ وطن عزیزپاکستان کے لے میری جان بھی قربان ہے،آج کل جس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں اس کے پیش نظر ایسے موضوعات پر مزید کام ہونا چاہئے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں