Voice of Asia News

فنکاروں کو سوشل میڈیا پر متحرک ہونا چاہیے:صبا فیصل

لاہور (وائس آ ف ایشیا)اداکارہ صبا فیصل نے کہاہے کہ ماں اور ساس ہونے کی حیثیت سے ان کے ذاتی تجربات ان کی اداکاری میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں جب ا داکاری شروع کی تو پہلے ڈرامے میں ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار ملا جس پر قدرے جھجھک رہی تھیں کہ بھابھی یا بہن کا کردار ادا کرنا چاہئے تھاتاہم۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔انکاکہناتھا کہ اگرچہ میں نے یہ کردار کرنے کا فیصلہ کیا تاہم میں نے یہ طے کیا تھا کہ مجھے کیسی ماں کا کردار ادا کرنا ہے یعنی اس کا ایک مضبوط کردار ضرور ہونا چاہیے۔ محض جگانے اور چلائے پلانے والی نہ ہو۔ ان کے خیال میں فنکاروں کو سوشل میڈیا پر متحرک ہونا چاہیے۔‘لوگ فنکاروں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، ان میں تجسس ہوتا ہے لوگ سننا چاہتے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں