Voice of Asia News

پلے بیک سنگر کی حیثیت سے نام کمانے کا ارادہ ہے:نتاشا بیگ

کراچی (وائس آ ف ایشیا)گلوکارہ نتاشا بیگ نے کہا ہے کہ مائیکل جیکسن کی تھرلر جیکٹ کا تحفہ سب سے زیادہ پسند ہے جو میرے ایک عزیز نے دیا تھا۔میوزک میں ان سے انسپائریشن ملتی رہی ہے۔ مائیکل جیکسن کے گانے سن کر جوش سا بھر جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرویو میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ قسمت پر زیادہ یقین ہے کیونکہ اکثر دیکھنے میں یہی آیا ہے کہ بہت زیادہ محنتی لوگوں کو وہ کامیابی نہیں مل پاتی جو قسمت کے دھنی افراد کے حصے میں آجاتی ہے۔ مستقبل میں بھی پلے بیک سنگر کی حیثیت سے نام کمانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں