Voice of Asia News

شہبازشریف کومبارک باد دی توپتا تھا تنقید ہوگی،شاہد آفریدی

کراچی(وائس آ ف ایشیا) سوشل میڈیا پراپنے خلاف مہم پرشاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔شاہد آفریدی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مجھ پرتنقید ہورہی ہے۔ شہباز شریف کووزیراعظم بننے پرمبارک باد دی تو پتا تھا کہ تنقید ہوگی۔ مبارک باد دینے کا کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد نہیں تھا۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی حکمران ہوہمیں اسے عزت دینا چاہیے کیونکہ وہ دنیا میں ملک کی نمائندگی کررہا ہوتا ہے۔عمران خان کو ایک لیڈر کے طورپردیکھا ہے لیکن ان کی پالیسی یا سوچ سے اختلاف کا حق حاصل ہے۔ عمران خان کے بارے میں جوباتیں کیں وہ عام پاکستانی کی حیثیت سے کیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اپنے خیالات کا اظہارکرتا رہوں گا۔ اختلاف کو نفرت میں نہیں بدلنا چاہئیے۔اختلاف کو برداشت کرنا مہذب معاشرے کی نشانی ہے۔پاکستان کے فاسٹ بولر اورشاہد آفریدی کے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کے بیان کوسوشل میڈیا پرشئیرکرتے ہوئے لکھا کہ لالا آپ پاکستان کا فخر ہیں۔شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں عمران خان کے دورحکومت کی غلطیوں پربات کی تھی جس کے بعدسے ان کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلائی جارہی ہے۔ دوسری جانب شاہد آفریدی کے حق میں ہیش ٹیگ بھی سوشل میڈیا پرٹرینڈ کررہے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں