Voice of Asia News

ایک وقت میں 117 کھلاڑیوں سے ٹیبل ٹینس کھیلنے کا انوکھا ریکارڈ

برائٹن(وائس آ ف ایشیا)برطانیہ میں ٹیبل ٹینس کے ایک کھلاڑی نے ایک وقت میں باری باری 117 کھلاڑیوں سے مقابلہ کیا اور ہر عمر کے کھلاڑی نے ایک یا دو مرتبہ گیند کو ضرور مخالف کی جانب پھینکا۔برائٹن ٹیبل ٹینس کلب کے سربراہ اور سینیئر کھلاڑی وین وائی ژو نے برائٹن کے بازار میں یہ مقابلہ سجایا۔ اس میں ہر عمر کے افراد شامل تھے جو باری باری ریکٹ کے ساتھ آگے آتے گئے اور وین سے کچھ دیر کھیل کر آگے بڑھتے رہے اور ٹیبل ٹینس کھیل ایک لمحے کو بھی نہ رکااسی ٹیبل ٹینس کلب نے سال 2018 میں بھی ایک ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی تھی لیکن درمیان میں کھلاڑیوں کا سلسلہ متاثر ہوا تھا اور ریکارڈ نہ بن سکا تھا۔ اس سے قبل شمالی آئرلینڈ کے شہر بلفاسٹ میں اورمیو ٹیبل ٹینس کلب میں ایک سینیئر کھلاڑی سامنے کھڑا ہوا تھا اور سامنے آنے والے 112 مختلف کھلاڑیوں نے کم ازکم ایک مرتبہ ریکٹ سے پگ پانگ گیند سامنے کے مخالف کھلاڑی پر پھینکی تھی۔لیکن برائٹن میں وین وائی ژو کے کھیل کی تقریب کے دوران گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے افسران بھی موجود تھے اور یوں اسے عالمی ریکارڈ کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔ اس میں بچوں اور بزرگوں نے ذوق و شوق سے حصہ لیا تھا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں