Voice of Asia News

عمران اشرف نے فلم کے لیے سرمنڈوالیا

کراچی(وائس آ ف ایشیا) اداکار عمران اشرف نے فلم کے لیے اپنا سر منڈوالیا۔اداکار عمران اشرف نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنا سرمنڈوارہے ہیں۔ عمران اشرف کی سر منڈواتے ہوئے ویڈیو پر ان کے مداحوں نے حیرت کا اظہار کیا۔تاہم ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے سرمنڈوانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’’جی ہاں! فلم ’’دم مستم‘‘ کی شوٹنگ کے دوران میں نے اپنے کردار باؤ کے لیے اپنا سر منڈوایا۔انہوں نے اپنے اس عمل کو اداکاری سے اپنی محبت قرار دیا۔عمران اشرف نےمزید بتایا یہی وجہ تھی کہ میرے ڈراموں ’رقص بسمل‘ اور ’بدزات‘ کے درمیان وقفہ آیا۔ عمران اشرف نے کہا کہ میں ہمیشہ آپ کی محبت حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔ ادکار نے پوسٹ کے آخر میں تمام لوگوں سے درخواست کی کہ  براہ کرم میری فلم ’’دم مستم‘‘ ضرور دیکھیں‘‘۔واضح رہے کہ عمران اشرف کی فلم ’’دم مستم‘‘ عید الفطر پر ریلیز کی گئی ہے فلم میں اداکارہ امر خان نے ان کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں