Voice of Asia News

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا رواں ماہ دورہ امریکہ متوقع

اسلام آباد (وائس آ ف ایشیا)پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا رواں ماہ دورہ امریکہ متوقع ہے ‘بلاول بھٹو امریکی ہم منصب کی دعوت پر 17اور 18مئی کو عالمی تحفظ خوراک بین ا لوزراتی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17 اور 18 مئی امریکہ کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ امریکہ کا دورہ امریکی وزیر خارجہ کی دعوت پر کر رہے ہیں جہاں وہ 18 مئی کو عالمی تحفظ خوراک بین ا لوزراتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔دورہ امریکہ کے دوران وزیر خارجہ امریکی ہم منصب سمیت متعدد امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔بلاول بھٹوزرداری نے 12 مئی کو امریکہ میں دوسری عالمی کوویڈ کانفرنس میں مجازی طور پر شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔دورہ امریکہ میں وزیر خارجہ کے ہمراہ وزیر مملکت برائے انور خارجہ حنا ربانی کھر کے جانے کا امکان ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں